حکومت ہر سطح پرعوامی ریلیف میں ناکام ہوچکی: شیخ سلیم اللہ
جلال پور بھٹیاں(نامہ نگار) پٹرول کی قیمتوں پر کنٹرول نہ پاسکنے والی حکومت ہر سطح پرعوامی ریلیف میں ناکام ہوچکی ۔ لوگوں فاقوں سے مرنا شروع ہوگئے جبکہ حکومت بیانات کے سہارے کامیابی کے بڑے بڑے دعووں میں مصروف ہے۔انتظامی مشینری فرضی کارکردگی کے ذریعہ سب اچھا کی رپورٹیں بھجوا کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے سنئیررہنما حاجی شیخ سلیم اللہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے حواری سب اچھا کے راگ الاپ رہے ہیں جبکہ حقیقی عالم یہ ہے کہ 2وقت کا چولہا گرم رکھنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔