حافظ آباد:2سالہ بچی کھالے میں ڈوب کر جاں بحق
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں کے قریب صابر شاہ کے علاقہ میں2سالہ بچی کھالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ علی احسان کی دوسالہ بٹی عائشہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھال میں گرکر جاں بحق ہوگئی جسے کھال سے نکال کر آہوں اور سسکیوںمیں سپرد خاک کردیا گیا۔