حکمرانوں کی نااہلی ملکی اداروں کی ساکھ متاثر کررہی ہے :اعظم ریاض
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کوانتقامی سیاست کا نشانہ بنا کر حکمران عوام کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں انہیں ہر محاذ پرمنہ کی کھانا پڑے گی اور قائدین (ن) لیگ سرخرو ہوکر بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے حکمرانوں کی نااہلی ملکی اداروں کی ساکھ متاثر کررہی ہے غیر موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث کوئی ادارہ فعال نہیں رہا اور نہ افسران کام کرنے کو تیار ہیں نیب کی متعصب اور بے جا کارروائیوں کے خوف سے ادارتی نظام تین سالوں سے جمود کا شکار ہے جس سے عوام شدید دشواریوں کا شکار ہیں اور اپنے جائز امور کیلئے اداروں کی خاک چھان رہے ہیں۔