شیخوپورہ میں گدا گروں کی بھر مار‘ شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی ) شیخوپورہ میں سینکڑوں کی تعداد میں گدا گروں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اکثر گداگر نشے کی لت میں مبتلا ہیں جو بھیک نہ ملنے پر چوری کی وارداتیں کر رہے ہیں دوسری طرف خواتین بھکاری لوگو ں کے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتیں کر رہی ہیں اس سنگین صورتحال پر ضلعی انتظامیہ پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ گداگروں کے مخصوص گروہ کبھی مسجد کے نام پر چندہ کبھی کسی بیوہ عورت کی بچیوں کی شادی کے نام پر چندہ اور غریب آدمی کے آپریشن کے نام پر چندہ اکٹھا کر رہے ہیں گداگروں کا گروہ ہسپتالوںپٹرول پمپوں ہوٹلوں شادی وغیرہ کی تقریبات بازاروں درباروں پر بھی اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہیں حکومت پنجاب کی ہدایات کے باوجود بھکاری مافیا کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی نہ ہونے کے برابر ہے۔