• news

شیخوپورہ: ٹھیکیدار نالہ کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فاروق نگر میں زیر تعلیم کمسن طالبات سیوریج سسٹم کی بدحالی اور ٹھیکیدار کی طرف سے نالہ کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہونے کے باعث سکول آنے جانے میں شدید دشواریوں کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں، نالہ کی تعمیر کی خاطر کی گئی کھدائی کے باعث بننے والے بڑے بڑے کھڈے موت کے کنووں میں تبدیل ہوگئے ہیں جن میں آئے روز گر کرکمسن طالبات شدید زخمی ہورہی ہیں، سکول انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ افسروں سے بار بار مطالبات کے باوجود اصلاح و احوال ممکن نہ ہو سکا جبکہ اہل علاقہ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فاروق نگر کے نالہ کی تعمیر کا کام ادھوراچھوڑ کر ٹھیکیدار غائب ہوچکا ہے جس کے باعث سکول کی کمسن طالبات کو سکول آنے اور گھر لوٹنے کیلئے زیر تعمیر نالہ پر سے گزرنا پڑتا ہے اہل علاقہ اور طالبات احتجاج بھی کرچکی ہیں مگر شنوائی نہیں ہوسکی، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ فوری نوٹس لیں اورنالہ کی تعمیر یقینی بنائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن