• news

ڈی پی او شیخوپورہ کی ضلع بھر کے ڈی ایس پیز ‘ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ نے ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کی کرئم کی روک تھام اور 15 کی کال کے حوالہ سے مقدمات کے اندارج کے متعلق ہدایات جاری کیں، تمام پولیس افسروں کو ہدایا ت جا ری کرتے کہا عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریںپکار 15 کے زریعہ مو صول ہو نیوالی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ایف آئی آر کا بروقت اندراج سرکاری استغاثہ جات جس میں بجلی و گیس اور پانی چوری وغیرہ کے متعلق فوری کارروائیاں کریںقبضہ مافیہ، منشیات ،فروشوں ،اسمگلروں ، مجرمان اشتہاری وعدالتی مفرور اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کوعمل میں لائیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ ، 6 پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ان کی گرفتاریوں کو عمل میں لائیں۔

ای پیپر-دی نیشن