• news

عوام کی ترجمانی کا کریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتا ہے :حاجی فلک شیر 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کی حقیقی ترجمانی کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے ۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی سوچ کو اپنانا ہوگا اور مشترکہ فیصلوں کے تحت آگے بڑھنا ہوتا یہی پی ڈی ایم کو فعال رکھنے کا واحد فارمولہ ہے ، آپس میں لڑ کر ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کے بعض عناصر پی ڈی ایم سے متعلق پہلے پی پی پی کاموقف تو معلوم کرلیں، شوکاز نوٹس کو وضاحت طلبی کا خط قرار دیکر معافی مانگنے والوں کا ہدف بظاہر حکومت نہیں بلکہ پی پی پی ہے یہ کیسا ڈرامہ ہے کہ کوئی پی پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی پیش کش کر رہا ہے اور کوئی اس پیش کش کو مسترد کررہا ہے

ای پیپر-دی نیشن