• news

نجی کالج ننکانہ صاحب میں اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب 

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت )ننکانہ صاحب کے نجی کالج میں اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اشرف چوہدری اور کالج پرنسپل و ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز بھٹی سمیت کالج اساتذہ، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی کوششوں ، لگن ، محنت اور عزم کو سراہا جائے۔ اساتذہ طلباء کیلئے رہنمائی اور تحریک کا ذریعہ بنتے ہیں، جس طرح مختلف مصنوعات کسی فیکٹری میں تیار کی جاتی ہیں ، اسی طرح ایک استاد اپنے شاگردوں کی مہارت کو بہتر بناتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن