• news

 سینٹ کی قائمہ کمیٹی  دفاع کے ارکان نیول اور جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے 


اسلام آباد(اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان 11اکتوبر کو پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹر اور12اکتوبر کوجوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر قیادت وفد میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی شامل ہوں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پاک بحریہ، چیلنجزو  رسپانس اور میری ٹائم ڈومین میں کردار کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن