• news

مینار پاکستان واقعہ،ریمبو سمیت8گرفتار،بلیک میل کرتا تھا:عائشہ اکرم


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں نیا موڑ آگیا۔ عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا۔ عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروا دیا۔ جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں۔ ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کر کے دس لاکھ روپے لے چکا ہے۔ میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔ شارق جمال کے مطابق ریمبو سمیت دیگر 8 افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق خاتون عائشہ نے ریمبو سمیت 13 افراد کے خلاف تحریری بیان دیا تھا۔ خاتون نے واقعہ کا ذمے دار ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن