• news

گزشتہ ستمبر کے مقابلے میں ترسیلات زر  میں 17 فیصد بڑھ گئیں: سٹیٹ بنک


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ ستمبر میں 2.7 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نے وطن بھیجے۔ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں ترسیلات زر 17 فیصد بڑھیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے مسلسلے 16 ویں ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم بھیجیں۔ ستمبر میں سعودی عرب سے 69 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات سے 50 کروڑ اور برطانیہ سے 37 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ترسیلات 8 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔ پہلی سہ ماہی میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.67 ارب ڈالر رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن