بھارت میں 60 سالہ برطانوی سفارتکار جنسی ہرسانی کا نشانہ بن گئی
ہریانہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست چندی گڑھ میں 60 سالہ برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوار نے اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹینس کورٹ جا رہی تھیں۔ جنسی زیادتی اور خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ ملک بھارت میں اب غیر ملکی سفارت کار بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چندی گڑھ میں صبح ٹینس کھیلنے کے لیے گھر سے ٹینس کورٹ جانے والی برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔60 سالہ برطانوی سفارت کار کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹینس کورٹ جاتے ہوئے عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے نامناسب انداز سے چھوا اور نازیبا حرکات کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا۔