• news

53 ویں عالمی ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ‘ 2 خواتین سمیت 5 پاکستانیوں نے چاندی‘ کانسی کے تمغے جیتے


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)53 ویں عالمی ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ (شاٹ گن2021ئ) لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری میں جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  ٹریپ شوٹنگ کے مقابلے گزشتہ روز منعقد ہوئے۔ ویمن کیٹیگری میں روس کی وارنٹ آفیسر انستاسیا کارخمالیوا نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ پاکستان کی لیفٹیننٹ سبرینا بشیر نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ سری لنکا کی لانس کارپورل ندیشا دیومینی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کے مقابلوں میں روس کے میجر الیکسی ساکوروبوکاتوف نے طلائی تمغہ جیتا۔ پاکستان کے معروف میرین امین اللہ نے چاندی کا تمغہ جب کہ پاکستان ہی کے سپاہی عامر فاروق نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ ٹریپ مکس ٹیم کیٹیگری میں روسی ٹیم بشمول وارنٹ آفیسر انستاسیا کارخملیوا اور میجر الیکسی ساکوروبوکاتوف نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ سلور میڈل پاکستانی لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار اور لیفٹیننٹ سبرینا بشیر نے جیتا۔ پاکستان کی معروف میرین امین اللہ اور لیفٹیننٹ آمنہ طارق نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن