• news

کرپٹ عناصرلوٹی ہوئی قومی دولت خزانہ میں جمع کرائیں: طاہر رشید

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طاہر رشید خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدان لوٹی گئی قومی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کروائیں جتنی جلدی یہ عمل مکمل ہوگا اتنا ہی ان کے حق میں بہتر ہے ایک پائی کسی کو معاف نہیں کی جائے گی پنڈورا پیپرز کی انکوائری ہوگی،ذمہ داروں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، حکومت کسی کو کوئی رعایت نہیں دے گی، ادارے فعال ہیں احتساب کا عمل جاری رکھیں گے اپوزیشن رہنما قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کرکے انہیں بدنام کرنے کے درپے ہیں انکے اس کردار سے ثابت ہوگیا ہے کہ انہیں ملک و قوم کی نہیں ذاتی مقاصد کی تکمیل عزیز اور مقدم ہے جس کی خاطروہ ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، کرپشن کے خاتمہ کا حکومتی بیانیہ پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن