ہرپاکستانی بلوچوںکے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے: ڈاکٹر اسلم خاں
سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی )ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر اسلم خاں راجپوت نے کہاہے کہ ہرپاکستانی بلوچی عوا م کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے، زلزلہ سے متا ثرہ علا قو ں میںدکھی انسانیت کی خد مت کے جذ بے سے بلو چی بھا ئیو ں کی مدد کی جائے، بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ پر وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلہ سے جانی اور مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے،مصیبت کی اس گھڑی میں بلوچی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔