مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے:سردار آصف نکئی
چونیاں(نامہ نگار) مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بغیر کسی دباؤ کارروائیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں کی بدولت دنیا بھر کے ہر فورم پر انہیں سراہا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی نے ڈیرہ چوہدری زبیر غنی آف اٹاری پرمیڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے فیلڈ میں نکل چکے ہیں اشیائے ضروریہ کی مساوی رسد و طلب تقسیم اور مقرر کر دہ نرخوں پر فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور گرانفروشی پر کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی بلکہ انکے خلاف مقدمات کا اندراج ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔