• news

برطانوی میڈیا نے وسیم خان کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا متوقع چیئرمین قرار دیدیا 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ انگلش کرکٹ بورڈ کے مستعفی چیئرمین آئن واٹمور کا متبادل ہوسکتے ہیں۔برطانوی میڈیا میں واٹمور کے متبادل کے طور پر وسیم خان کا تذکرہ کیا جارہا ہے۔ ایک برطانوی اخبار نے وسیم خان کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ چیئرمین کا متوقع امیدوار بھی قرار دیدیا ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ وسیم خان سے ایک کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وسیم خان یا ای سی بی کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن