• news

مسلم لیگ ن عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے : سردار عرفان ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار عرفان ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اُس وقت تک کسی بھی احتساب کو قبول نہیں کریگی جب تک عمران خاں کا احتساب نہیں ہو گا مسلم لیگ (ن) نے مک مکا کی سیاست کبھی نہیں کی وہ عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے قوم آگاہ ہے کہ این آر او نواز لیگ کی قیادت نہیں خود حکمران چاہتے ہیں تاکہ انکی کرپشن پر پردہ پڑا رہے مگر نواز لیگ انکی کرپشن و نااہلی بے نقاب کرتی رہے گی، اپنے ایک بیان میں سردار عرفان ڈوگر نے کہا کہ تین سالوں میں نیب شریف خاندان کیخلاف کو ئی ثبوت پیش نہیں کر سکا (ن) لیگ کے قائد ین اور رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے (ن) لیگ کا احتساب صرف اس لئے کیا جارہا ہے کہ انہوں نے قوم کو اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے چھٹکار ادلوانے کیلئے عملی جدوجہد کی جس سے ملک میں معاشی حالت بہتر ہو ئی اور مہنگائی میں بھی کمی ہو ئی۔

ای پیپر-دی نیشن