• news

بلاول بھٹو نے ہمیشہ عوامی حقوق کا علم بلند رکھا: خالق عزیز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عوام کی حقیقی ترجمانی کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کا علم بلند رکھا اور غیر جمہوری قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہیں، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کے تحت بلاول بھٹو زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا مگر بعض اپوزیشن رہنمائوں کی سولو فلائٹ کی کوششوں کے پیش نظر پی پی پی کی قیاد ت نے پی ڈی ایم سے الگ ہو کر اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کی راہ اختیار کی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے حقوق کی فراہمی کے مطالبہ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی، عوام حکمرانوں سے عاجز آچکے ہیںاور بلاول بھٹو زردری کو آئندہ کے وزیر اعظم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن