روس کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں: حماد اظہر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا کہ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ گیس کی اضافی گنجائش کو گیس ٹرمینل سے منسلک کریں گے۔ نئے گیس ٹرمینل کی تعمیر پر حکومتی اخراجات نہیں ہوں گے۔ نئے گیس ٹرمینل بزنس ٹو بزنس طرز پر تعمیر کئے جائیں گے۔ نئے گیس ٹرمینل سے گیس کی امپورٹ کا نظام بہتر ہو گا اور پیداواری لاگت کم ہو جائے گی۔