• news

بحرانوں کا حل، فوری صاف شفاف الیکشن: رانا ثنا

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی عہدیداروں کو کرپشن کا این آر او دیا گیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ملک میں بحرانوں کے حوالے سے ہے۔ملک میں موجود بحرانوں کا حل فوری صاف اور شفاف الیکشن ہے۔فوری طور پر الیکشن کروائے جائیں۔ نواز شریف کی صحت جب بھی بہتر ہو گی وہ پاکستان آئیں گے نواز شریف کو کوئی بھی ملک واپس آنے سے نہیں روک سکتا۔مولانا عبدالغفور حیدری کا  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہو گا۔جلسہ نااہل حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔سینیٹر حافظ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے اردگرد چینی، آٹا چور اکٹھے کیے ہوئے ہیں،کسانوں کے لیے کھاد، بجلی مہنگی ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن