آسٹریا میں وفاقی چانسلر نے حکومتی بحران کے باوجود استعفی دینے سے انکار کردیا
ویانا(این این آئی )آسٹریا میں وفاقی چانسلر سباستیان کرس نے حکومتی بحران کے باوجود استعفی دینے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے ویانا میں کہا کہ ان کی سیاسی جماعت آسٹریئن پیپلز پارٹی حکومتی معاملات چلانے کے قابل اور تیار ہے۔ قبل ازیں ملکی صدر الیکسزانڈر فان ڈیر بیلن نے حکومت کی قابلیت پر سوال اٹھایا تھا اور فریقین کو خبردار کیا تھا کہ وہ ملک کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچیں۔