چین: امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات دنیا کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل: چینی نائب وزیراعظم
بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین-امریکہ جامع اقتصادی ڈائیلاگ میں اپنے ملک کی سربراہی کرنے والے لیو ہی نے ہفتہ کو امریکہ کی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی کے ساتھ ویڈیو کال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں حکام نے تین امور پر عملی، واضح اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔سب سے پہلے کہ چین-امریکہ معاشی وتجارتی تعلقات دونوں ملکوں اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دو طرفہ معاشی اور تجارتی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔دوسرا یہ کہ دونوں حکام نے چین امریکہ اقتصادی وتجارتی معاہدہ پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ تیسرا یہ کہ دونوں نے اپنے بنیادی خدشات کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کے جائز تحفظات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔چینی عہدیدار نے اضافی ٹیرف اور پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے اپنے ملک کے معاشی ترقی کے ماڈل اور صنعتی پالیسی جیسے امور پر اپنی پوزیشن واضح کی۔