نالائق سرکار عوام سے جینے کی خواہش چھین رہی ہے ، شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا کہ اس نالائق سرکارنے عوام سے جینے کی خواہش چھین رہی ہے اور ملک میں بجلی مہنگی کرکے کونسے خزانے بھرے جا رہے ہیںجبکہ عمران خان بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سول نافرمانی کا لیکچر دیتے تھے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ آج پاکستان میں بجلی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں سے پریشان ہیں مگر نالائق کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو ناقص آٹا فراہم کیا جاتا ہے اور اچھی گندم ایکسپورٹ کرکے ناقص گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، ادویات کی قیمتیں غریب کی قوتِ خرید سے باہر ہیں، نام نہاد صحت کارڈ معصوم عوام سے فراڈ ہے اور نامنہاد صحت کارڈ سے انسانی زندگی بچانے والی ادویات نہیں ملتی ۔ شازیہ مری نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہی عوام کو مشکلات سے نکال سکتی ہے