• news

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی  قندوز دھماکے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ ( اے پی پی)قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شمالی افغانستان کے شہر قندوزکی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں کسی مذہبی ادارہ پر تیسرا حملہ ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہاکہ حملہ  آور نے  عام شہریوں کو نشانہ بناتے  ہوئے ان کے مذہبی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی جو بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔مجرموں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن