• news

حکومت بجلی قیمتوں میں اضافے کی بجائے تھرمل گھروں کے ریٹ کم کرے: خورشید انور

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے نجی تھرمل بجلی گھروں کے بجلی کا دگنا ریٹ کم کروائے اور بجلی چوروں کا سختی سے محاسبہ کرے۔ ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو کم کر کے ایک عرصہ تک منجمد کرے۔ محنت کشوں کے مروجہ مزدور قوانین بمعہ کم از کم اجرت کی ادائیگی اور کام پر کارکنوں کو صحت مند اور محفوظ حالات کار مہیا کرے۔ مساوی اجرت اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کو یقینی بنائے۔ یہ مطالبات آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام محنت کش تنظیموں کے نمائندگان و کارکنوں کے اجلاس منعقدہ بختیار لیبر ہال لاہور میں ایک قرارداد کے ذریعے کئے گئے۔ اجلاس کو بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے وزیراعظم پاکستان کو یاد دلایا کہ ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی کمرتوڑ مہنگائی اور عام بے روزگاری نے غریب عوام اور محنت کشوں کا جینا مشکل کر دیا ہے جبکہ ملک کے جاگیر دار اور بڑے سرمایہ دار ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن