ساہیوال‘ گھریلو جھگڑے پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت)گھریلو جھگڑے پر بھائی نے اپنی شادی شدہ بہن کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شادی شدہ 32 سالہ فرزانہ 96/9-L میں اپنے گھر میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اس دوران اس کا بھائی شہباز آیا اور فائرنگ کرکے اسے قتل کر کے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ یوسف والا نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی۔