نبی رحمت ؐ کی آمد کی خوشی پوری کائنات مناتی ہے: مقررین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائز ر و سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز کی رہائشگاہ پر محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت خلیفہ مجاز حق باہو سلطانؒ پیر طریقت حاجی محمد نوازنے کی، اس موقع پر مولانا غلام قاسم، سید مروت علی شاہ، حاجی طاہر جاوید نقشبندی، فیاض الحسن جمیل الازہری، حافظ سمیع اللہ، قاری شفاقت علی، حافظ غلام قادر،حاجی غلام نبی ایڈووکیٹ، حافظ خالد نواز ٹیپو، فضل بلال نواز، میاں مقبول احمد، چوہدری غلام سرور، حاجی معراج دین، حاجی علی احمد، حاجی میاں الیاس، رانا اصغر و دیگر نمائندہ افراد موجود تھے، شرکاء محفل سے خطاب کرتے پیرطریقت حاجی محمد نواز و دیگر مقررین نے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ کی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے افضل ہے اگر ہم حضورکے بتائے ہو ئے راستے پر چلیں تو ہم دنیا کی عظیم قوم اور حقیقی معنوں میں نجات یافتہ لوگوں میں شامل ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آقاؐ کا میلاد اللہ پاک نے عرش پر منا یا جب اللہ پاک نے پیارے نبی کا جشن منا یاہے تو نبی ؐ کا نام لیوا کیسے پیچھے رہ سکتا ہے، نبی رحمت ؐ کی آمد کی خوشی پوری کائنات مناتی ہے۔