• news

قصور: ٹریفک پولیس کی کارکردگی‘ ستمبرمیں7337 گاڑیوں کے چالان کیے گئے

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک پولیس نے ستمبرکے دوران145 مقدمات کا اندراج کیا۔ 7337 مختلف گاڑیوں کے چالان کیے گیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک حمید اقبال کی نگرانی میں ٹریفک پولیس قصور نے ستمبر میں کارروائی کرتے مختلف وہیکلز جن میں چھوٹی بڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی شامل ہیں ان کے چالان کیے گئے چالان کی مد میں 28 لاکھ 30 ہزار تین سو پچاس روپے جرمانہ کیا گیا۔ 18ڈرائیورزکے لائسنس معطل کیے گئے اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر 17روٹ پرمٹ کو کینسل کیا گیا۔ 853 بغیر کاغذات جو گاڑیاں آن روڈ تھیں ان کو مختلف تھانہ جا ت میں بند کرایا گیا۔ چھت پر سواریاں بیٹھانے اور تیز رفتاری کرنیوالوں کے خلاف  136 مقدمات درج کیے گئے۔ حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں 200کے قریب سلو موونگ وہیکلز میں ریفلیکٹر چسپاں کیے گئے۔ ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے عوام میں 7500کے قریب پمفلٹ تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ ڈی پی او قصور عمران کشور نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے اور ان کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن