• news

16خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نادرا کا کردار قابل ستائش ہے،چیف الیکشن کمشنر

اسلا م آبا د (خصوصی نا مہ نگار)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں جینڈر گیپ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نادرا کا کردار قابل ستائش ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن اور نادرا کی سینیئر منیجمنٹ کی ورکشاپ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں جینڈر گیپ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے،پہلے 3 مراحل میں 1 کروڑ سے زائد خواتین ووٹرز کو رجسٹر کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اپریل 2021 تک مرد اور خواتین ووٹرز میں 1 کروڑ 23 لاکھ کا فرق تھا،چوتھے مرحلے کے تحت 84 اضلاع میں مہم چلائی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 25 کی روسے خواتین کی انتخابی عمل میں بھرپور شمولیت کیلئے کوشاں ہے،خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نادرا کا کردار قابل ستائش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن