• news

 اکتوبر‘ فیصل آباد جلسہ میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے: طلال چودھری

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )گجر ہائوس میں ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں قاسم فاروق کی زیر صدارت 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔ جس میں سابق وزیر مملکت طلال چوہدری،سینئر رہنما و امیدوار پی پی 99 چوہدری اکبر علی گجرسمیت دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ 16 اکتوبر کو ہونیوالے جلسہ میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور ثابت کریں گے کہ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ اور قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کے متوالوں کا شہر ہے ۔16 اکتوبر کو ہونیوالا جلسہ ثابت کرے گا کہ عوام نااہل حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ اجلاس میں قائدین ن لیگ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز،حمزہ شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ 16 اکتوبر کو جرانوالہ سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے اور جلسہ کو کامیاب کروائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن