• news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ : خیبر پی کے نے سندھ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں خیبر پی کے ٹیم نے سندھ ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سندھ ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ۔ شان مسعود 54رنز بناکر نمایاں رہے ۔ خرم منظورپانچ ‘شرجیل خان چھبیس ‘سعود شکیل صفر ‘احسن علی پانچ ‘دانش عزیز تیرہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان انور علی چونتیس اور رومان رئیس چھ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ افتخار احمد نے دو ‘آصف آفریدی اور نیاز خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ خیبر پی کے نے ہدف تین وکٹوں پر 18اوورز میں پورا کرلیا ۔ محمد حارث سات ‘عامر عظمت اٹھارہ اور مصدق احمد تئیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ صاحبزادہ فرحان انچاس اور کپتان افتخار احمد 55رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ سہیل خان اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسرے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔بلوچستان نے 7وکٹوں پر 185رنز بنائے ۔ عبداللہ شفیق73اور کپتان امام الحق 50رنز بناکر نمایاں رہے ۔ زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ناردرن نے ہدف پانچ وکٹوںپرپوراکرلیا ۔ علی عمران 64اور ذیشان ملک 53رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عمید آصف اور عمادبٹ نے د و دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا جبکہ دوسرا میچ سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن