ڈاکٹرقدیر نے لاہور میں ہسپتال ،کئی سکول قائم کئے
اسلام آباد (نامہ نگار) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قومی کے ساتھ ساتھ بے شمار سماجی خدمات بھی سر انجام دیں، جن میں لاہور میں ہسپتال کے قیام، ملک کے مختلف علاقوں میں سکول قائم کیے۔ محسن پاکستان نے جہاں بھی کسی سکول کی کوئی بھی ضرورت دیکھی تو اسے فوری پورا کیا انہوں نے بہت سے تعلیمی اور دیگر اداروں کو کمپیوٹرز بھی فراہم کیے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 20لاکھ کی لاگت سے ایچ 8 قبرستان کی جنازہ گاہ بھی تعمیر کروائی۔ جانوروں سے بھی بہت قربت رکھتے تھے، معمولات زندگی میں بہت سا وقت پالتو جانوروں کیساتھ بھی گزارتے ان کی خوراک کا بہت خاص خیال رکھتے تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے شعبہ تعلیم میں گراں قدر سماجی خدمات سر انجام دیں۔