ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں : آئی سی سی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی شرکت سے متعلق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ افغانستان آئی سی سی کا فل ممبر ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے گی۔اگست میں افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں رہا، آئی سی سی کا بنیادی کام ممبر بورڈ کے ذریعے اس ملک میں کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد معاملات کیسے چلائے جائیں گے اس سے متعلق آئی سی سی کی گہری نظر ہے اور اگلی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر بات بھی کی جائیگی۔