• news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ : سدرن نے خیبر پی کے کو 11رنز سے شکست دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں سدرن پنجاب نے خیبر پی کے ٹیم کو 11رنز سے شکست دیدی ۔ خیبر پی کے نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 5وکٹوں کے نقصان پر 193رنزبنائے ۔ طیب طاہر 78‘شرون سراج اٹھارہ ‘آغا سلمان سولہ ‘اعظم خان پچیس ‘کپتان عامر یامین چوبیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ معین الدین آٹھ اور یوسف بابر چودہ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ عمران خان اور نیاز خان نے دو دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ خیبر پی کے کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 182رنز بناسکی ۔ محمد حارث چھ ‘عامر عظمت چھ ‘کامران غلام چھیالیس ‘صاحبزادہ فرحان تین ‘نبی گل چون ‘آصف آفریدی دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان افتخار احمد تینتیس اور نیاز خان گیارہ رنز پر نا ٹ آئوٹ رہے ۔ محمد الیاس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو تین وکٹوں سے ہر ادیا۔ بلوچستان نے سات وکٹوں پر 162رنز بنائے ۔ عبداللہ شفیق 60‘عماد بٹ 43رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ثمین گل نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سنٹرل پنجاب نے ہدف سات وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ کپتان وہاب ریاض9گیندوں پر ناقابل شکست 28‘محمد اخلاق 32رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عماد بٹ اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ثمین گل کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن