• news

بنگلہ دیشی اتھلیٹ محمد اسماعیل پر پابندی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش اتھلیٹک فیڈریشن نے اتھلیٹ محمد اسماعیل پر ڈسپلنری کوڈ کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ۔ وہ ایک سال کسی بھی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے ۔ جنرل سیکرٹری فیڈریشن عبدالرقیب مونٹو کے مطابق ڈسپلنری خلاف ورزی دو اکتوبر کو کی گئی تھی جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ کمیٹی نے تفتیش کے بعد سزادینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن