• news

آسٹریا :چانسلر کرپشن الزامات پر مستعفی

 ویانا(آئی این پی ) یورپی ملک آسٹریا کے چانسلر نے کرپشن کے الزامات پر استعفی دے دیا۔ دارالحکومت ویانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چانسلر سبیسٹن نے خود پر لگنے والے بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ چانسلر پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومت کا مثبت تاثر دکھانے کے لئے سرکاری رقم ایک اخبار پر خرچ کی۔ سبیسٹن نے وزیر خارجہ کو چانسلر بنانے کی تجویز دے دی، ان کے استعفے کے لیے حکومت پر کئی روز سے سخت دبا تھا، اتحادی پارٹی نے بھی مسٹر سبیسٹن کو حکومت کے لیے نامناسب قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن