• news

بلوچستان اسمبلی کے ناراض ارکان کا اجلاس، مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان اسمبلی کے ناراض ارکان اسمبلی کا اجلاس سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہوا۔ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غوروخوض کیا گیا۔ ارکان نے اس بات پراتفاق کیا کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد میر عبدالقدوس بزنجو، ظہور بلیدی اور سردار عبدالرحمٰن کھیترن پر مشتمل تین رکنی وفد اسلام آباد جائے گا جہاں یہ وفد بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ملاقاتیں کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن