• news

سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے بدترین دہشتگردی ہے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحد یث کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر نے سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر پورٹ پر 2 ڈرون حملوں کو بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا عظیم دوست بردار اسلامی ملک ہے امت مسلمہ کو ملکر سعودی عرب کے خلاف ہونیوالی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیے، سعودی عرب میں ’’حرمین الشر فین ‘‘مکہ مکر مہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات ہیں۔ 22 کروڑ پاکستانی سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں اور کسی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔ وہ اتوار کے روز مرکزی سیکرٹریٹ گلبرگ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر مر کزی سیکرٹری جنرل رانا محمد آصف، سینئر نائب امیر مولانا عبد الستار نیازی اور پنجاب کے صدر میاں محمد اصغر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور سعودی سیکیورٹی فورسز کا ان حملوں کو ناکام بنانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی سب سے زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کرے، مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ مسلمانوں کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ مقدس ترین مقامات ہیں جن کی حفاظت ہر مسلمان پر لازم ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن