نیوجرسی میں بچی کا نقاب سکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا
واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی ریاست نیوجرسی میں 7 برس کی بچی کا نقاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمیہ کی والدہ نے کہا کہ اب انہیں دوسری جماعت میں زیر تعلیم اپنی بیٹی کو ایسی دنیا سے متعارف کرانا پڑے گا جس سے وہ ہمیشہ بچاتی رہیں۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کا کہنا تھا کہ ٹیچر نے کمسن بچی پر حملہ اور ہراساں کیا۔سمیہ کے فیملی وکیل کا کہنا تھا کہ روز مرہ کی طرح سمیہ نقاب کر کے اسکول گئی لیکن اس دن اسکول ٹیچر نے اس کو نقاب اتارنے کہا، بچی کے منہ کرنے پر ٹیچر نے زبردستی اس کا نقاب اتار دیا۔