بلوچستان میں 2 دھماکے‘ 2 بچے‘ ایک صحافی جاں بحق
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں دو دھماکوں کے نتیجہ میں دو بچے اور ایک صحافی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق لیویز کے مطابق تربت کے علاقے کیچ میں ہوشاپ کے مقا م پر ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق ایک زخمی ہو گیا دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی۔ واقعہ کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔ شہر حب میں کار بم دھماکے میں ایک صحافی شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو حب کے علاقے میں مقامی صحافی کی گاڑی میں نصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صحافی شاہد زہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا نے بتایا کہ تایا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔