بھارت: 8 احتجاجی کسانوں کو گاڑی تلے کچلنے والا وزیر کا بیٹا 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش میں کسانوں کے قتل کے الزام میں بھارتی وزیر کے بیٹے اشیش مشرا کو عدالت نے 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ تین اکتوبر کو ضلع سیکھم پور میں ملزم نے کسان مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی گئی تھی جس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔