• news

امام کعبہ سے ملاقات‘ عمران کی قیادت میں پاک سعودی  تعلقات مضبوط ہو رہے: گورنر

مکہ مکرمہ‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ/ نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری سرور نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعقیلی سے ملاقات کی۔ پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے۔ دونوں ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ گورنر نے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ عمران خان کی قیادت پاک سعودی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا قبل از وقت انتخابات کروانے کا مطالبہ کسی صورت درست نہیں۔ عوام نے تحریک انصاف کو 2023 تک حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ انشاء اللہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوںگے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ چوہدری سرور نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کا مثالی کردار ہے۔ ان کے انتقال پر ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن