• news

پنجاب حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ  سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا‘ آج سماعت ہو گی


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حکومت پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا۔ اپیل پر سماعت آج ہو گی۔ اپیل میں حافظ سعد کے چچا امیر حسین کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کے حکم میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ ہائی کورٹ کو کیس سے متعلق تفصیلی ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا تھا جبکہ سعد رضوی کو نظر بند کرنے کا حکومتی فیصلہ قانونی طور پر درست ہے۔

ای پیپر-دی نیشن