نیب نے ر یزیڈنٹ آف گرین ویو کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) نیب لاہور نے ر یزیڈنٹ آف گرین ویو کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان کے خلاف 4کروڑکے فراڈ کا فریش ریفرنس دائر کردیا ، احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی اعوان نے کارروائی کرتے ہوئے 25اکتوبر کو ملزمان کو طلب کر لیا، تفتیشی افسر چوہدری اکرام کی جانب سے نیا ریفرنس دار کیا گیا، ریفرنس میں چار ملزمان رفاقت علی، زاہد نعیم چوہدری، چوہدری شاہد نعیم اور سامن حسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے زریعے شہریوں سے فراڈ کیا اور کروڑوں رویے فراڈ کرکے ہتھیائے۔