• news

آمدن سے زائد اثاثہ جات، فواد حسن فواد کیخلاف سماعت 11 نومبر تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی۔ فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے۔ فواد حسن فواد نیب کے روبرو صرف 3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے۔

ای پیپر-دی نیشن