• news

مناواں میں سے 50سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ،زہردینے کا شبہ

لاہور(نامہ نگار)مناواں کے علاقے میں سے 50سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عبدالرزاق کو نامعلوم افراد نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔تیز گڑھ گاؤں کا عبدالرزاق حویلی میں سویا ہوا تھا ۔اہلخانہ نے دیکھا تومردہ حالت میں پڑا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے عبدالزاق کو نامعلوم افراد نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے بعد سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن