قومی خزانہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں:خالد محمود
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات پنجاب میاںخالد محمود نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان اور ملت اسلامیہ کے ہیرو ہیںان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا وہ ایٹمی پروگرام کے اصل بانی و خالق ہیںجس کی وجہ سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، قومی خزانے میں نقب لگانے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ،کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاری کو حکومت سے جوڑنے والے دراصل حقائق سے پردہ پوشی کررہے ہیں اگر حکومت نے یہ کام کرنا ہوتا توآج کوئی اپوزیشن رہنما آزاد گھوم نہ رہا ہوتا ، احتساب اور گرفتاریاں نیب اور دیگر احتساب اداروںکا معاملہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے حکومت صرف ان اداروں کو آئین میں درج انتظامی سہولیات فراہم کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما معاذ بدر بھٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کی خاطر متعلقہ وزارتوں کو جو اہداف دئیے گئے ہیں ان پر پوری تندہی سے عملدر آمد کیا جارہا ہے۔