ڈاکٹر عبد القدیر خان نے مایوسیوں کا شکار قوم میں امید کی شمع جلائی: مولانا محمد ابرار ظہیر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ صاحبزادہ حافظ عمران عریف کی امامت میں ادا کی گئی اس موقع پر ناظم شہر مولانا محمد ابرار ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان حقیقی معنوں میں محسن پاکستان تھے انہوں نے مایوسیوں کا شکار قوم کیلئے امید کی شمع جلائی، ایٹمی پاکستان ڈاکٹر مرحوم کی صلاحیتوں اور محنتوں کا رہیں منت ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خان کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی جبکہ ان سے حکومتی سلوک تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ پرویز مشرف اس قوم کا مجرم تو ہے ہی، لیکن ڈاکٹر عبد القدیر خان کا بھی مجرم ہے۔