ن لیگ حکومت کے عوام دشمن اقدامات کو مسترد کرتی ہے:زاہد شفیق
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ملک زاہد شفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کو مسترد کرتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت بجلی و گیس کے نرخوں میں فوری کمی یقینی بنائے ورنہ حکمران اپنی نااہلی تسلیم کرکے اقتدار سے الگ ہو جائیں تاکہ نواز لیگ کی عوام دوست قیادت ملکی استحکام و ترقی کے عوامی خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکے عوام نے حکومتی کارکردگی دیکھ لی ہے تین سالوں میں مہنگائی ناقابل برداشت حد تک پہنچادی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔